بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ آج بارہ بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں آغا خان لیبارٹری کے قریب پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جسے بعد میں ہسپتال منتقل گیا گیا جس کے بعد وہ ہلاک ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل اٹھائیس دسمبرکو تمپ دازن میں زیارت کلگ کے شاگار کی پہاڑی میں پاکستانی فوج پر اسنائپر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔