لو رالائی:لو رالائی ڈیرہ خازی خان روڈ پر ٹریفک حادثہ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق لو رالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار عبد الباقی ناصر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔