بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں زخمی اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے
پولیس کے مطابق شاپور ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے انٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں پہ فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
ہلاک اہلکاروں کی شناخت اشراک خان اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہیں ۔
تاہم حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔