بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کی دوبارہ برآمدگی کے سلسلہ کا شروع ہونا باعث تشویش ہے، نصراللہ بلوچ

کوئٹہ :وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیوں کی دوبارہ برآمدگی کے سلسلہ کا شروع ہونا باعث تشویش ہے یہ ایک انسانی المیہ ہے اس کی روک تھام ملک کی بقا کے لیے لازمی ہے مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے بعد لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی کرب و اذیت میں مزید اضافہ ہوا ہے وہ سوچتے ہیں کئی یہ انکا لاپتہ پیارا تو نہیں کیونکہ بلوچستان میں پہلے جتنے مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت پہلے سے لاپتہ افراد کی تھی نصراللہ بلوچ نے عدلیہ اور حکومت اپیل کی کہ ژوب سے برآمد ہونے والے مسخ شدہ لاشوں کا نوٹس لیاور اس حوالے سے تحقیقات کرکے اصل محرکات لوگوں کے سامنے لائے اور ان میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان مسخ شدہ لاشوں کے شناخت کی تمام زرائع استعمال کیا جائے تاکہ یہ لاشیں انکے خاندان تک پہنچ سکے وہ عزت و احترام کے ساتھ انہیں دفنا دیاور زندگی بھر کی اذیت سے انہیں نجات مل سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post