متحدہ عرب امارات عالمی انسانی حقوق کو پامال کرکے آج اپنے قومی دن پر جشن منا رہا ہے۔ خلیجی ممالک میں بسنے والے بلوچوں کو متحدہ عرب امارات سے راشد حسین کے جبری گمشدگی کے متعلق احتجاج کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار لاپتہ انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین بلوچ کی بہن فریدہ بلوچ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے بیان کیا ہے۔
فریدہ بلوچ نے کہا کہ راشد حسین بلوچ کو متحدہ عرب امارات سے وہاں کے خفیہ اداروں نے حکومتی ایماء پر جبری طور پر لاپتہ کرکے چھ مہینے تک اپنی تحویل میں رکھا اور بعد ازاں غیر قانونی طور پر پاکستان کے حوالے کیا جہاں وہ تاحال لاپتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کو پامال کرکے متحدہ عرب امارات آج اپنے قومی دن پر جشن منا رہا ہے۔ فریدہ بلوچ نے کہا کہ راشد حسین کی جبری گمشدگی صرف ایک گھر اور فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ اس غیرقانونی عمل کو بلوچ قوم کیخلاف ہونے کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خلیجی ممالک اور پوری دنیا میں موجود بلوچوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں گزارش کرتے ہیں کہ راشد حسین کے جبری گمشدگی کیخلاف آواز اٹھائے