کوئٹہ،ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

کوئٹہ :صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ائیر پورٹ روڈ پر گاڑی اور مو ٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرا جا نے سے 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں،جاں بحق افراد کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز کو ئٹہ کے علا قے ائیر پورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی اور مو ٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3افراد محمد علی ولد لعل محمد،محمد عثمان اور ایک نا معلوم الاسم شخص جا ن کی با زی ہا ر گئے متوفیان کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بعد ازاں انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا اس سلسلے میں مزید کا رروائی متعلقہ پو لیس کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post