کاہان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی پرامن آبادکاری کیلئے اقدامات
کوہلو: کوہلو کے علاقے کاہان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی پرامن آبادکاری کیلئے اقدامات کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی تنازعات اور بدامنی کے باعث کوہلو کے مختلف علاقوں سے ہجرت کرنے والے خاندانوں کی باعزت واپسی کا عمل جاری ہے۔ فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ)اورسول ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بیدخل ہونے والے مہا جر خاندانوں کی با قاعدہ رجسٹریشن کے بعد مختلف علاقوں میں آبادکاری کے لئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) نے علاقے کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کیلئے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر مختلف پروجیکٹس پر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے۔ مقامی قبائل کا سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل اراضی کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرکے حقیقی مالکان کے سپرد کیا گیا۔ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کاہان بازار میں لوکل مارکیٹ زیر تعمیر ہے جبکہ بیروزگار نوجوانوں کو ایف سی میں بھرتی کیلئے خصوصی ترجیح دی گء ہے۔ کاہان اور فاضل چل کے درمیان روڈ کی تعمیر کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ اداروں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بچوں کے روشن مستقبل اور تعلیم کے فروغ کیلئے کاہان میں ایف سی پبلک سکول کا قیام عمل میں لاتے ہوئے تجربہ کار اساتذہ کو تعینات کیا جاچکا ہے۔ کاہان اور مضافات میں طبی سہولیات کے فقدان کو مدنظر رکھتے ہوئے بیسک طبی یونٹ تعمیر کیا گیا اور دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں باقاعدگی سے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کو فوقیت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مختلف سپورٹس ایونٹ منعقد کئے جارہے ہیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کے ترقیاتی منصوبوں کو کوہلو کے عوام میں پذیرائی کے بعد مہاجر خاندانوں نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز شیرانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 19 افراد پر مشتمل تین خاندان آبادکاری کی غرض سے کاہان پہنچ گئے۔ واضح رہے کوہلو میں آبا دمختلف قبائل مری، زرکون اور شیرانی وغیرہ ماضی میں قبائلی تنازعات اور 2006 میں نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بدامنی کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت سندھ اور پنجاب کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔ 2020 کے اوائل میں صوبائی حکومت اور ایف سی بلوچستان(نارتھ) نے جذ بہ خیر سگالی کے تحت بیدخل ہونے والے خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری کا فیصلہ کیا۔ فرنٹیر کور بلو چستان (نارتھ) کی جانب سے بیدخل قبائل کی آبادکاری اور بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قبائلی مہاجرین نے کوہلو اور اس کے مضافات میں آباد ہونا شروع کیا۔ واضح رہے کہ فرنٹیر کور بلوچستان نارتھ کے زیراہتمام جنوری 2020 سے اب تک تقریبا 2000 سے زائدافراد پر مشتمل خاندان جن میں 1120 بچے اور 535 خواتین شامل ہیں اپنے آبائی علاقوں میں آباد ہو گئے ہیں اور مقامی قبائل کے ساتھ پرامن اور خوشحال زندگی گزاررہے ہیں۔ کوہلو کی موجودہ ترقی اور امن کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بیدخل خاندان آبادکاری کیلئے جلد ہی اپنے علاقوں کا رخ کریں گے ۔آپ بھی جانتے ہیں یہبوہاان سے فوج کی ظلم بربریت سے تنگ آکر نکل مقانی پر مجبور ہوئی ہیں مگر یہاں ایف سی کتنی بے شرمی سے بیان دے رہاہے ۔
Share this