خضدار،منشیات کی بھاری مقدارنظرآتش کردی گئی

خضدار،منشیات کی بھاری مقدارنظرآتش کردی گئی
خضدار(نامہ نگار) جوڈیشنل مجسٹریٹ خضدار ون عدالت کے جج کی موجودگی میں خضدار میں منشیا ت کی بھاری مقدار جلادی گئی۔ اس موقع پر جوڈیشنل مجسٹریٹ خضدار ون عدالت کے جج جناب محمد قاسم حریفال،اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی، تحصیلدار غلام حیدر، تحصیلدار حبیب الرحمن گچکی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق لیویز فورس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد و ان سے پیش روز آفیسر ز کی قیادت میں خضدار نال وڈھ زہری سمیت دیگر ضلع کے علاقوں میں مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی بھاری مقدار میں منشیات جلادی گئی، جن کی مالیت کروڑ روپے تھی۔جلائے جانے والی منشیات میں حشیش افیون کرسٹال شیشہ و منشیات کے دیگر اقسام بھی شامل تھے۔ لیویز فورس کی جانب سے پکڑے جانے والی منشیات عدالت میں پیش کئے گئے تھے جن پر عدالت میں مقدمہ چلنے کے بعد ان پر فیصلہ سنایا گیا تھا۔تلف کئے گئے منشیات کی مقدار کافی زیادہ اور ان کی قیمت کروڑوں روپے میں تھی۔ منشیات تلف کرنے کی اس کاروائی کی معزز عدالت کے جج نے خود نگرانی کی۔۔۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post