لسبیلہ ، واٹر سپلائی کی پرانی بوسیدہ پائپ لائنز سے کئی مکانات منہدم

بیلا:واٹر سپلائی کی پرانی بوسیدہ بائپ لائنیز سے کئی مکانات منہدم ہوگئے پائپ لائن کی لیکج شہریوں کے لیے مالی نقصانات کا سبب ہیں شوکت علی نامی شخص کا گھر بری طرح متاثر عمارت منہدم ہوگئی دیگر کئی مکانات بھی انہدام کا شکار رہائشیوں کو مشکلات اور شدید پریشانیوں کا سامنا تفصیلات کے مطابق بیلہ شہر کے محلہ کھانہ بٹ اور گردو نواح میں پبلک ہیلھ انجنیئرنگ کی بوسیدہ پائپ لائینز کی وجہ سے محلہ کھانہ بٹ بیلا میں بلوچستان کانسیٹلبری کے اہلکار (سپاہی) شوکت علی ولد طالب حسین کا گھر منہدم ہوگیا جبکہ دیگر متعدد گھروں کو بھی پائپ لائیز لیکج کے باعث نقصان پہنچا ہے متاثرہ شوکت علی نے یہاں آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلہ کے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای کے زمہ داران کی غفلت اور پائپ لائنز کی لیکج سے میرے گھر کو نقصان پہنچا ہے جو اب نا قابل استعمال ہے میرا کنبہ پڑوس میں پڑوسیوں کے گھر میں مقیم ہیں میں ایک ادنی سرکاری ملازم ہوں مہنگائی کے اس عالم میں گزر بسر بڑی مشکل سے ہو پاتا ہیں متاثرہ گھر کی تعمیر میرے لیے بہت ہی مشکل ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور معتلقہ محکمے زمہ داران مجھ غریب کی داد رسی کرکے مدد کریں دریں اثنا عوامی حلقوں نے محکمہ پبلک ہیلھ انجینرنگ کی بوسیدہ پائپ لائیز کی فوری تبدیلی کرکے متاثرہ شوکت علی کے نقصانات کا بھی فوری ازالہ کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post