ملازمین کی تنخواہوں سے بلا جواز کٹوتی پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام احتجاج
کوئٹہ(نامہ نگار) پانچ سال سیمحکمہ سی اینڈوڈبلیو بی اینڈ آر میں پرموشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے محکمہ بینڈ آرخضدار میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی تنخواہوں سے بلاجواز کٹوتی اور دیگر مزدور مسائل کے حل کیلئے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام کو ئٹہ چیف انجینئر کمپلیکس سی اینڈ ڈبلیو کے دفتر میں مزدوروں و ملازمین کا مرکزی صدر قاسم خان کی قیادت میں شدید احتجاج مزدوروں و ملازمین کی جانب سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کئی سال سے پرموشن نہ ہونیبیس سال سیرکی ہوئی اپ گریڈیشن اور بی اینڈ آر خضدار میں روڈ گینگ اور لیبر کی جانب سے فرائض انجام دینے کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جلسے سے صدر قاسم خان مذکزی و زونل عہدیداروں عابد بٹ حاجی محمد مسلم الیاس خان خدائے رحیم حاجی یوسف محمد اکبر رہادر خان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہب کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ خضدار کے ملازمین کو ضلعی انظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وڈھ خضدار کرخ مولہ میں لیبر انچارج کی جانب سے حاضری رپورٹ پیش کرنے کے باوجود مزدوروں و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی غیر قانونی بلاجواز اور اسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ خضدار کی ضلعی انتظامیہ کے سامنے ومارے سی اینڈ ڈبلیو کے اعلی حکام بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں یہ عمل مزید برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا اس سے بڑی ستم ظریفی اور کیا ہوگی کہ ہمارے درجنوں مزدور و ملازمیمن پرموشن کے انتظارمیں ریٹائرڈ یا فوت ہوگئے مگر محکمہ میں پرموشن کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کا آج تک اجلاس نہیں ہوسکا۔ جبکہ من پسند افرادکو نوازنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ملازمین کی پرموشن کئے بغیر نئی بھرتیوں کے اشتہار دیئے جاتے ہیں جو کہ سراسر عدالتی فیصلوں اور پرموشن و اپگریڈیشن قوانینکی خلافورزی ہے اور سمجھ سے بالا تر ہے صدر قاسم خان نے کہا کہ فوری طور پر بی اینڈ آر خضدار کے ملازمین کی کاٹی جانیوالی تنخواہیں مزدوروں کو واپس کی جائیں تاکہ وہ اس کمر توڑ مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اور محکمہ پانچ سال سے ملازمین و مزدوروں کی رکی ہوئی پرموشن کیلئے فوری لائحہ عمل بنائے بصورت دیگر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کے سلسلے کو تیز کیا جائیگا انہوں نے اعلان کیا کہ 11 نومبر 2021 بروز جمعرات ملازمین کے مسائل کے حل نہ ہونے مہنگائی بیروزگاری پرموشن اپ گریڈیشن اور خضدار کے ملازمین کو بلاجواز تنگ کرنے کیخلاف چیف انجینئر کمپلیکس میں شدید احتجاج کرکے ریلی نکالی جائے گی اور پریس کلب کوئٹہ کے باہر مزدور مسائل کے فوری حل کیلئے دھرنا دیا جائیگا اور نعرے بازی کی جائے گی۔
Share this: