کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم چوروں نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔عوامی حلقوں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بدامنی اور جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غفلت برتنے پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم چوروں نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار خالد حسین کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے بدامنی اور جرائم کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ کوئٹہ شہر میں جرائم میں اضافے کے وجوہات جاننے اور اس سلسلے میں فرائض میں غفلت برتنے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں۔