لسبیلہ:ساکران حسن پیر کے قریب کریش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ پلانٹ چوکیدار زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر حب ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ہسپتال ریفر کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ساکران حسن پیر کر قریب واقع ایک کریش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کریش پلانٹ کے چوکیدار محمد یونس ولد محمد صدیق قلندرانی ساکن ٹھٹھہ سندھ دائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ٹراما سینٹر کراچی ریفر کردیا گیا. ساکران پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردییں