حب میں آلودگی کے باعث مختلف مہلک بیماریاں پھیلنے لگے
بیلا:صنعتی شہر حب میں مقامی صنعتوں کا فضلا اور دھواں آلودگی کا سبب بن گیا محکمہ تحفظ ماحولیات کے ذمہ داران کی مبینہ غفلت فضای آلودگی کے باعث حب لسبیلا میں مہلک بیماریوں نے پنجے گھاڑ دیئیمحکمہ تحفظ ماحولیات میں غیر تیکنیکی اور نہ تجربہ کار نچلے درجے کے ملازمین کو اختیار دینے کا انکشاف تفصیل کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں قام صنعتوں کے دھویں اور فضلات ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے ہوئے ہیں پرانے کپڑے ٹار جوتے جلانے والی کمپنیوں سمیت دیگر فیکٹریوں کے زیرلے دھویں سے ماحولیات پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ذمہ داران مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو معنی خیز ہیآن لائن کو موصولا کے مطابق صنعت کار معادے کے تحت درخت نہیں لگارہے ہیں جبکہ صنعتوں سے خارج ہونے والے مضر صحت دھویں اور فضلات کی روک تھام اور تحفظ ماحولیات کے لیے اقدامات کرنے سے گریزاں متعلقہ کے ذمہ داران افیسران مبینہ طور پر صنعتکاروں سے ملی بھگت کیئے ہوئے ہیں بتایا جاتا ہیکہ محکمہ تحفظ ماحولیات میں ٹیکنکل افیسران کے بجائے نہ تجربہ کار غیر تیکنیکی لوگوں کو اختیار دیے گئے ہیں جو تحفظ ماحولیات کے لیے مثبت اور پایدار اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات لسبیلا میں تجربہ کار اور ٹیکنکل افیسران کو اختیارات دیکر لسبیلا کو مزید ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
Share this: