بی ایس او سہب کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر کہور خان کی میت تربت لائی جائے گی

نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سیکریٹری اوربی ایس او کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر کہور خان بلوچ کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کا تعلق تربت کے نواحی علاقہ شاپک سے ہے۔وہ طلباسیاست میں انتہائی سرگرم رہے۔وہ 1986 میں بی ایس او سہب کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر کہور خان بلوچ نے تعلیم سے فراغت کے بعد بطور سیکشن آفیسر سول سیکرٹریٹ میں ملازمت اختیار کرلی۔ وہ بلوچستان حکومت میں سیکرٹری کے عہدے تک ترقی پانے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ سال رواں میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کے بعد نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اور اکتوبر کے آخر میں ہونے والے نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریسرچ منتخب ہوگئے۔ وہ آج شب کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر کھور خان اپنے طلباء سیاست کے زمانے میں بلوچستان کے ایک سرکردہ کردار مانے جانے تھے اور انھیں ایک نوجوان انقلابی رہنماء کی حیثیت سے بلوچستان کے مستقبل کی سیاست میں ایک رہنماء کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن بی ایس ا و کے کیڈر کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب انھوں نے قومی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئی سرکاری ملازمت اختیار کی۔ ان کے اس عمل پر انھیں ان کے انقلابی اور قوم دوست ساتھیوں نے ہمیشہ تحریک سے منحرف سمجھا۔ حال ہی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر کھور خان نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے اس سے قبل ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ اپنی الگ جماعت بنائیں گے اس اعلان پر بلوچستان کے کئی سابق ’کامریڈوں‘ میں نئی امید جاگ اٹھی تھی اور وہ اپنے سابق رہنماء کی قیادت میں میدان سیاست میں کردار ادا کرنے میں بیتاب نظر آئے لیکن ایک مرتبہ پھر کھور خان نے سب کو مایوس کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی وفات پر نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے مرکزی رہنماء حمید بلوچ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا بی ایس او سھب کے سابق چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے نومنتخب سیکریٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی ڈاکٹر کھور خان بدھ کی شام کراچی میں وفات پاگئے

Post a Comment

Previous Post Next Post