تری پورہ: بھارت میں ایک مشتعل شخص نے بیلچے کے وار کرکے پولیس افسر اور اپنی بچیوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورہ کے علاقے کھوئی میں ایک شخص نے بیلچے سے حملے کر کے اپنی دو بیٹیوں اور اپنے بڑے بھائی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔ مقتول بھائی پولیس افسر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹیوں اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد مشتعل شخص بیلچہ لیکر گھر سے باہر نکلا اور پڑوسیوں کے دروازے کھٹکھٹائے جس پر لوگوں نے دروازے بند کرلیے جس پر بیلچہ بردار شخص نے 2 راہگیروں کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹیم کے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی بیلچہ بردار شخص نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔پولیس پارٹی نے ملزم پردیپ دیورائی کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔