حوثی باغیوں کا مسجد پر بیلسٹک میزائل حملہ،13 افراد جاں بحق متعدد زخمی
صنعا: حوثی باغیوں کے مسجد پر بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے میں موجود مسجد پر جالگا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یمن حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک زیادہ تر افراد مسجد کے طلبہ تھے جب کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔واجح رہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں کے بیلسٹ میزائل حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
Share this: