بلوچستان، کورونا وائرس کا شکار ایک مریض جا ں بحق
کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کا شکار ایک مریض جا ں بحق اموات کی تعداد355جبکہ 14کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32202ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کورونا وائر س کے14کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد32202ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والے7مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31746ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد101ہے جن میں 4ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں ان افراد میں سے4افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلاؤ کی شرع3.02فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی463ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 104فراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے355اموات ہو چکی ہیں۔