مستونگ بازار سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے دکاندار کی لاش برآمد
مستونگ:مستونگ بازار سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والا دکاندار کی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مستونگ بازار کے دکاندار ظاہر علی محمد شہی دکان بند کرتے وقت لاپتہ ہوگئے تھے منگل کی صبح مقتول کی لاش شمس آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی پولیس نے مقتول کی لاش ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی،مقتول کی تدفین ولی خان مستونگ روڈ میں کردی گئی۔