، ہرنائی بچاؤ تحریک کے شرکاء بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے،راستے پر دھرنا
کوئٹہ(نامہ نگار )ہرنائی بچاؤ تحریک کے شرکاء کی کفن پوش ریلی ایک بار پھر بلوچستان اسمبلی پہنچ گئی،دھرنے کی وجہ سے اراکین اسمبلی کااسمبلی جانے والا راستہ بند ہوگیاجس پراراکین اسمبلی کیلئے خصوصی وی آئی پی گیٹ کھول دیا گیاتفصیلات کے مطابق ہرنائی بچاو تحریک کے کارکناں کفن پہن کر بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے ہرنائی بچاو تحریک کے کارکنوں کو پولیس نے اسمبلی جانے سے روک دیاہرنائی بچاو تحریک کے کارکنوں نے اسمبلی کے راستے پر دھرنا دیدیامظاہرین نے موقف اختیارکیاکہ کسی بھی اراکین اسمبلی کو اسمبلی میں جانے نہیں دینگے 41 روز سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر دھرنا دئیے ہوئیں ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہرنائی مین شاہراہ کو تعمیر،ہرنائی میں لیڈی ڈاکٹرز تک نہیں ڈاکٹرز اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے اساتذہ تعینات کیاجائے،اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ بھی دھرنے میں پہنچ گئے اور دھرنے کے شرکاء سے درخواست کی کہ اسمبلی راستہ سے دھرنا ختم کی جائے تاہم ہرنائی بچاو تحریک نے ثنا بلوچ کے یقین دہانی کے باوجود اسمبلی راستے پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔ثناء بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ دھرنا ختم کیا جائے وزہر اعلی قدوس بزنجو سے بات کرونگاصرف ہرنائی نہیں پورے بلوچستان میں حقوق کسی کو نہیں مل رہے ہیں وزیراعلی سے مزاکرات بارے بات کرونگا۔
Share