تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا
حب(نامہ نگار ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا نعش اسپتال منتقل کردی گئی ،شناخت نہ ہو نے پر ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گئے حب شہر کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی ماربل سٹی کے مقام پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے ایک شخص کو کچل ڈالا جسکے نتیجے میں راہگیرزخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردی تاہم عدم شناخت کے سبب متوفی کی نعش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردی گئی ۔
Share this: