کیچ: پاکستانی فورسز پر حملہ متعدد اہلکار ھلاک
بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام پانچ بجے کے قریب نامعلوم افراد نے کیچ کے علاقے مند کے پہاڑی علاقے شیپ چار میں فورسز پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والوں میں فورسز کے اہلکار اور بارڈر پر باڑ لگانے والے اہلکار شامل ہیں۔
ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز کو اس حملے میں جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔