پنجگور: فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ، دو افراد جان بحق
October 22, 2021
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد اور فورسز کے مابین جھڑپ میں دو افراد جان بحق ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود کے پہاڑی علاقے میں فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں دو افراد جان بحق ہوئے ہیں۔
جانبحق ہونے والے افراد کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔