کیچ کولواہ میں دوسری روز بھی فوجی بربریت جاری
بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران کے درمیانی علاقے میں فوجی آپریشن ہفتہ کہ دن یعنی دوسری روز بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے کولواہ کے مختلف جنوبی علاقوں چوٹین، شاپکول، پارگ، جت، کنری ، گودری اور بدولک میں قابض پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز گذشتہ روز کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد مذکورہ علاقوں کے آبادیوں میں جگہ جگہ پر تعینات ہیں اور پہاڑی سلسلوں میں آپریشن جاری ہے۔ آج بھی فورسز کے نئے دستے مزکورہ علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔