ضلع کچی میں پاکستانی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے دو مقامی افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا

ضلع کچی میں پاکستانی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے دو مقامی افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے سنی میں پانچ آف کے مقام سے دو افراد کو ان کے پانچ سو سے زائد بھیڑ بکریوں سمیت حراست میں لیا لیا ہے۔ زرائع کے مطابق حراست میں لئیے گئے افراد کی شناخت مہم شاہ ولد برفی راہجہ اور جہانگیر لہڑی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ علاقائی زرائع نے ریپبلکن نیوز کو بتایا کہ فورسز نے مزکورہ علاقے سے مقامی لوگوں کے مزید ہزاروں مویشی بھی اپنی تحول میں لے رکھی ہے یاد رہے کہ گزشہ دو ماہ سے ضلع کچی, سبی اور بولان کے مختلف علاقوں میں درجنوں نئی چوکیاں قائم کی ہیں اور اس دوران کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔جبکہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج کے ان علاقوں میں نئی چوکیوں کا قیام علاقے میں گیس اور تیل تلاش کرنے والے کمپنیوں کو لاکر وہاں تلاش کا کام شروع کرنا ہے۔ واضع رہے کہ بلوچستان میں متحرک مسلح تنظمیں ایسے کمپنیوں پر مسلسل حملے کرتے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے زیر نگرانی کسی بھی کام کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ ایسے کام بلوچ قوم کے استحصال کے سبب بن رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post