بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا

بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا
اسلام آباد: بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آ گیا۔بھارت کا مسافر طیارہ شارجہ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔پائلٹ نے داخل ہونے سے قبل پاکستان حکام سے اجازت طلب کی۔بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر متعلقہ حکام نے حقائق بیان کیے ہیں۔اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کے لیے اڑان بھری تھی۔بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پرواز نمبر جی ایٹ 1595 سری نگر سے شارجہ جا رہی تھی۔بھارتی طیارے ائیر بیس 320 نے پرواز کے دوران پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استمال کیا۔مسافر بردار طیارہ گذشتہ روز لاہور ریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کرنے کی اجازت دی۔اس سے قبل 17 مارچ 2021 کو بھارتی مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں لاپتہ ہو گیا تھا۔بتایا گیا کہ فلائٹ ٹراسنپونڈر کی بندش کی وجہ سے بھارتی مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ 1191 صبح 4 بج کر 45 منٹ پر امرتسر سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی اور 15 منٹ بعد لاہور کی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گئی۔بعدازاں لاہور کے ائیرکنٹرولر نے ہاٹ لائن کے ذریعے طیارے سے رابطہ کیا کہ آپ کا فلائٹ ٹرانسپورنڈر بند ہے جس پر طیارے کے پائلٹ نے کہا کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ریڈار بند ہے تاہم ہم اسے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔کپتان ہاٹ لائن پر رہا جب تک فلائٹ ٹرانسپونڈر دوبارہ شروع نہیں ہوا۔ Shar this

Post a Comment

Previous Post Next Post