پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے پہلے وی سی یونیورسٹی گوادر کا چارج سنبھال لیا
پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے گزشتہ روز یونیورسٹی آف گوادرکے پہلے وائس چانسلرکے طورپراپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس سے قبل گزشتہ روزگورنربلوچستان سیدظہوراحمدآغانے پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرکویونیورسٹی آف گوادرکاوائس چانسلرتعینات کیاتھا۔
اس موقع پر انہوں نے گورنربلوچستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دلایاکہ وہ گوادریونیورسٹی کی ترقی اوراس ریجن میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔
وہ پیشہ ورانہ،تعلیمی اورانتظامی امورمیں 40سال سے زیادہ عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے8سال مئی 2013سے لیکرمارچ2021تک یونیورسٹی آف تربت میں وائس چانسلرکے عہدے پرخدمات سرانجام دیں جنکی قیادت میں یونیورسٹی آف تربت نے کم وقت میں کئی سنگ میں عبورکئے۔
ڈاکٹرعبدالرزاق صابر نے چارسال تک اردن یونیورسٹی میں قائم اردواورپاکستان اسٹڈیزقائداعظم چیئرمیں بطوراسکالرخدمات سرانجام دیں۔ڈاکٹرعبدالرزاق صابریونیورسٹی آف بلوچستان میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز،ڈین آف ریسرچ فارآرٹس فیکلٹیز،ڈین فیکلٹی آف ہیومینیٹیزاینڈایجوکیشن،ڈائریکٹربلوچستان اسٹڈیزسنٹراورفیکلٹی آف ٹریننگ اینڈ دیویلمنٹ سنٹرکے چیئرمین کے عہدوں پربھی کام کرچکے ہیں۔ان کے پاکستان، امریکہ،یوکے،جاپان،سویڈن،انڈیا،اٹلی،اردن اور لیبیاکے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ جرائد میں متعدد تحقیقی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔وہ اردو،براہوی،انگریزی اور پنجابی زبان میں شائع ہونے والے کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔
وہ ساوتھ ایشئین کلچرل اسٹڈیز ٹیم واکویونیورسٹی جاپان،ایشیئن کلچرل لیگ چین،بین الاقوامی بلوچی ڈکشنری بورڈنیپلزیونیورسٹی اٹلی اور نیپلزیونیورسٹی اٹلی سے شائع ہونے والے بین الاقوامی جریدے کے ایڈیٹوریل بورڈ کے علاوہ مختلف کونسلز،کمیٹیز،اکیڈیمیز،گورننگ باڈیز، اتھارٹیز دیگر قومی وعالمی پیشہ ورانہ اور تحقیقی اداروں اور انسٹیٹیوٹ سے وابستہ رہے ہیں۔
ڈاکٹرعبدالرزاق صابرکو ان کی علمی اور ادبی خدمات پرحکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازگیاہے۔