مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق
سرینگر: مقبوضہ وادی میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ضلع دودا میں پیش آیا جہاں مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مسافر بس کے کئی ٹکرے ہوگئے جب کہ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
Share this: