خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ گونی میں نامعلوم مسلح افراد نے آج رات لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے قبضہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور چیک پوسٹ میں موجود تمام سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے ۔
تاہم واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیویز اہلکاروں کو تنبیہ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
تاہم کسی تنظیم نے تاحال ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔