بلوچستان شال سمیت دیگر اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں لڑکی سمیت پانچ افراد قتل

 

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کوئٹہ ٹی ٹی سی کالونی کے سامنے چار مسلح  افراد جن میں ایک لیویز وردی تھا  نے دن دھاڑے رکشے پر فائرنگ کی ،جس میں دو افراد ھلاک ہوگئے۔تاحال واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

اس طرح شال ایئر پورٹ روڈ کے  علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ نادرا آفس کے قریب ایک شخص کی نعش ملی جس کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ادھر چمن  بوغرہ روڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ہوگیا۔واقع کے بعد
نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ھلاک اور زخمی   کلی اولسوال کے رہائشی بتائے جارہے ہیں ۔

علاوہ ازیں  ڈیرہ مراد گولہ چوک کے رہائشی عبدالغفار نے اپنی منگیتر کو قتل کرکے نعش پٹ فیڈر میں پھینک دیا ملزم کو سٹی پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء نصیرآباد/ نوتال کےقریب شام چھ بجے سرعام ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روڈ بند کرکے ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا. مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اطلاع کرنے باوجود وہ جائے وقوعہ پر پہنچنے سے ٹال مٹول کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post