نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع نوشکی کے علاقہ طارق چوک پر نصب موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے نقصان پہنچا دیا بعد ازاں ٹاور کے تمام مشنری کو آگ لگا کر تباہ کردیا ۔
بتایا جارہاہے کہ حملہ تقریبا دس بجے کے قریب جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب کیاگیا ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں جن کا الزام ہے کہ موبائل ٹاور جاسوسی کیلےاستعمال ہوتے رہتے ہیں ۔