لورالائی گھریلو تنازعہ پر سگے بھائی نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو ہلاک اور دوسرے بھائی اور بہنوئی کو زخمی کر دیا ،
بتایا جارہاہے کہ واقع میں محمد اعظم ولد محمد اکبر موقع پر ہلاک جبکہ سید عالم اور خالقداد ولد نصراللہ اقوام لونی کو شدید زخمی ہوگئے ، مزید کاروائی لورالائی پولیس کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں وندر کے قریب مرکزی شاہراہ این 25 پر ٹریفک کے مختلف حادثات و واقعات میں ایک کمسن بچہ جاں بحق آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ وندر کی حدود میں ناکہ کھارڑی کے قریب سوزوکی گاڑی سے گر کر کمسن بچہ علی رضا ولد شاہد ٹریلر نمبر TLY 088 کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ،موقع پر چل بسا ،جبکہ آدم کھنڈ کے علاقے میں تیز رفتار ٹوڈی کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے باعث کار گاڑی میں سوار سات افراد زخمی ہوئے جن میں مرد ، خواتین اور بچے شامل تھے۔ رانا بھٹ کے مقام پر موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص زخمی ہوگیا مرک 1122 سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی کال موصول ہونے بعد میڈیکل ایمرجنسی ٹیم فوری طور پر جائے حادثات پر پہنچ گئی۔
زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لیے 1122 ریسکیو سینٹر وندر کی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا۔ وندر پولیس نے ضابطے کی ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دی جبکہ ٹریلر کو اس کے ڈرائیور سمیت تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔