مستونگ ،اسکولوں کے مابین "لمئی آ زبان ٹی تعلیم نا اہمیت "کے عنوان سے تقریری مقابلہ کا انعقادکیا گیا

 


مستونگ  براہوئی اکیڈمی  مستونگ برانچ کے زیر اہتمام ضلع مستونگ کے بوائزگرلز مڈل اور ہائی اسکولوں کے درمیان کامیاب تقریری مقابلہ کا انعقاد بعنوان "لمئی آ زبان ٹی تعلیم نا اہمیت ” ایلمنٹری کالج مستونگ میں منعقد ہوا۔

تقریری مقابلہ میں ضلع مستونگ کے کم بیش 26 اسکولوں کے طلبائ طالبات نے حصہ لیا۔

پروگرام کے آغاز میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اشکنہ کے طالبات نے ایک براہوئی ثقافتی ٹیبلو پیش کیا۔ جسے ہال میں موجود سامعین نے بہت پسند کیا اور بچوں کو براہوئی ٹیبلو پیش کرنے پر خوب داد دیا گیا اور تالیاں بجا کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

 تقریری مقابلے میں اول پوزیشن کے حقدار گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ کے طالب علم محمد عباس ، دوسرے نمبر پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اشکنہ کی بی بی ماہ نور جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مستونگ کی طالبہ گودی اقرائ جان محمد نے حاصل کی۔

 براہوئی اکیڈمی رجسٹرڈ پاکستان مستونگ برانچ کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نقد انعام، شیلڈ اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا جبکہ دیگر تمام طلبہ طالبات کو تقریری مقابلہ میں حصہ لینے کے عیوض انکی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی اسناد بھی دی گئی۔

اس موقع پر اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبانوں میں تعلیم کی ضرورت اور اہمیت بہت زیادہ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اپنی مادری زبان کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 ضلعی ایجوکیشن آفیسر عرض محمد بنگلزئی نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان نے پرائمری کی سطح تک مادری زبانوں میں تعلیم کو نصاب میں پہلے سے ہی شامل کر لیا ہے اب ہمارے اساتذہ کرام کا فرض بنتا ہے کہ وہ بچوں کو انکے مادری زبان براہوئی میں تعلیم دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post