بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے خضدار و مشکے میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرکے چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ چھ جولائی کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے بنڈوکی مشکے میں قائم قابض فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں چھ جولائی کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے سریج گریشہ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔