گوادر بلوچ راجی مچی کی تقریب کو ناکام بنانے کیلے نام وزیر اعلی سامنے آگئے ۔ سوشل میڈیا پر عوام کی مذمت

 


نام نہاد کھٹ پتلی  وزیراعلیٰ بلوچستان  اور ڈیرہ بگٹی میں ڈیتھ اسکوائڈ کے سرکاری سرپرستی میں مسلح جتھے چللانے والے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر میں منعقدہ بلوچ راجی مچی کو منعقد کرنے نہیں دیں گے دبے الفاظ میں کہاہے کہ مچی کے توسط سے  حقائق باہر آجائیں گے اور   سی پیک کے حوالے سے  گوادر میں پھنسا چین  سرمایہ کاری بیچ راستے میں چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ۔ 

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بی ایل اے گوادر میں مچی میں خود دھماکہ کروانا چاہتی ہے، جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب وزیر اعلی کو اتنا معلوم ہے اس عمل کو روکنے بجائے یہ پروپیگنڈہ کیوں پھیلا رہے ہیں ؟ اس بیان سے   بات صاف ظاہر ہے کہ ایجینسیاں خود دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں  اس لیے موصوف  بیان دے ر ہے ہیں کہ بعد میں اپنے آپ کو اس جرم سے الگ کر سکیں کہ ہم نے بتادیاتھا  ۔

عوامی  حلقوں کا کہنا ہے کہ کھٹ پتلی حکومت  یا فوج عوامی ٹیکس پر  پلتی ہے ان کی ذمہداری ہے کہ گوادر میں 28 جولائی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے منعقدہ  کی جانے والی بلوچ راجی مچی کو تحفظ دیں نہیں دے سکتے تو پروپگنڈہ  بند کریں اور ایجنسیوں کی لگام دیں کہ ایسی حرکت نہ کریں جس سے بلوچ راجی مچی میں بد مزگی پیدا ہو۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post