کیچ مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو آگ لگا کر تباہ کردی ۔ تفصیلات کےمطابق کیچ کے علاقہ گوکدان میں رات گیے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ اور اس کی مشینری کو آگ لگاکر تباہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری کسی مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ،مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں وہ قبول کرتی آئی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ جاسوسی کیلے استعمال ہورہے تھے۔