وڈھ وہیر کے مقام پر خطرناک ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت چار افراد ھلاک، چھے شدید زخمی، زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے۔
وندر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم 15 سالہ لڑکا ھلاک ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ وندر کے حدود میں پیچھلی سائیڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر سوار نصراللہ نامی 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جس کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج و معالج کے لیے جام غلام قادر ہسپتال حب لے جارہاتھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ جس کی نعش کو وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثہ کے سپرد کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
