بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے خضدار اور مستونگ میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز عصر کے وقت خضدار میں مرکزی شاہراہ پر قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ دو گاڑیوں میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب سے گذر رہے تھے۔
دھماکے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں سواراہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
قابض پاکستانی فوج نے دھماکے کے بعد مذکورہ مقام کا گھیراؤ کرکے میڈیا سے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہاہے کہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ میں میجر چوک کے قریب قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی میں سوار اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے کیمپ میں داخل ہورہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔