بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہےکہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ قلات، کوہنگ کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر دو اطراف سے جدید اسلحہ سے حملہ کیا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن پر متعدد گولے داغے، حفاظتی چوکی میں گولہ لگنے سے کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ حواس باختہ دشمن نے عام آبادی پر شدید فائرنگ کی اور مارٹر گولے فائر کیئے، جبکہ بی ایل اے کے سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔
آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔