شال : فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز شال میں بلوچستان بھر سے اب تک کانگو وائرس کے متاثرہ 20 مریض لائے گئے ہیں جن میں سے 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 5مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں یہ بات فاطمہ جناح ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر زبیر احمد نے بتائی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20روز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں اور ہمسایہ ملک افغانستان میں موسم کی تبدیلی کے باعث وبائی امراض سر اٹھانے لگے ہیں گزشتہ روز زیر علاج مریض اختر محمد کی موت واقع ہو ئی ہے جس کے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال نہیں آئی لیکن مریض میں مرض کی علامات کانگو وائرس جیسی تھیں ، ہسپتال میں قائم خصوصی نگہداشت کی وارڈ میں اب بھی 5مریض زیر علاج ہیں اب تک ھلاک ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔