خضدار کے دور افتادہ علاقہ آڑینجی گامیشی میں رات کا کھانا کھانے سے تین بچے ھلاک جب کہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
پی پی ایچ آئی خضدار کے ڈی ایس ایم حاجی خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دو بچوں کے ھلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ہم نے اپنی ٹیم ڈی سی خضدار کے احکامات کی روشنی میں وہاں بھیج دی ہے۔ جوکہ پہنچ چکی ہے متاثرین کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندان نے رات کو چاول پکایا تھا اور چاول کے کھانے کے بعد بچوں و خاندان کے دیگر افراد کی حالت بگڑی گئی اور وہ ھلاک و متاثر ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں گاڑی کے جانے کا راستہ بھی نہیں ہے ، جس کی وجہ ٹیموں کو پہنچے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔