قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) منگچر کے زمینداروں نے حکومت کی ایران اور دیگر ممالک سے ٹماٹر، پیاز سمیت دیگر زرعی اجناس، لانے کے خلاف احتجاجا کراچی کوئٹہ اور گوادر شاہراہ بند کردیا ہے ۔
زمینداروں کا موقف ہے دیگر ممالک سے زرعی اجناس منگوانے کی وجہ سے علاقہ کے زمینداروں کو کرڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ ے گا ۔
شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، اور سینکڑوں مسافر روڈ بلاک میں پھنس گئے ہیں۔
