حب پولیس مقابلے میں مبینہ ڈاکو ہلاک

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے زہری اسٹریٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے- اسی ایچ او حب سٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی شام کو حب کے علاقے زہری اسٹریٹ میں پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے محمد مگسی نامی ملزم ہلاک جبکہ عطاء محمد زخمی ہو گیا۔ نعش اور زخمی کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب سے واقعہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے مشتعل ہوکر اسپتال پہنچ گئے اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے پولیس دعووں کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post