بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج صبح پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام پر پیش آیا ہے، ذرائع کے مطابق مزدور ایک سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے جن پر آج صبح حملہ کیا گیا۔
حملے میں دو افراد کے ہلاک اور دیگر کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں مزدور ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔
تاہم ان تعمیراتی کمپنی پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
