پنجگور (نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک بار پھر موبائل ڈیٹا ای وی او وینگل کو غیر وجوہات کی بنیاد پر بند کردی گئی ہے اس قبل بھی پنجگور کے انٹرنیٹ ڈیٹا کو لگ بھگ دوسال تک بند کردیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ ماہ 20مئی کو موبائل ڈیٹا تھری جی فور جی ٹو جی ای وی او وینگل کو بغیر وجوہات کی بنیاد پر بند کردی گئی ہے جس سے ایک بار پھر پنجگور اس جدید دور میں دنیا سے کٹ گئی مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجگور میں ہونے والے 29مئی کے بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر بند کردیا گیا تھا بعد میں کھول دیا جائے گا بعض ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پنجگور میں حالات بہ نسبت دیگر صوبے سے زیادہ امن و امان ہیں بلدیاتی الیکشن 29مئی کی بتاریخی امن و امان سے گزرے جس کی سرکاری سیاسی رپورٹ موجود ہیں سیکورٹی ریزن کے بہانے پر انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندیش اس جدید دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے پنجگور سے تعلق رکھنے والے چند فرم نے بیزاری کے عالم میں بتایا ہے کہ اس ملک کے اس ذہنیت نے اس طرزِ عمل سے یہاں سوشل تنظیم کاری دن بہ دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے آنے والے ملکی مہنگائی کی طوفان افراتفری نظام اور اداروں کی جانب سے لوگوں کو دن بدن بدزین کرنے کے عمل نے لوگوں میں ملک کے آئین و قانون شہریوں کی بنیادی حقوق کی فراہمی کے جیسے عمل نے احساس محرومیوں کا شکار بنا دیا انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک نقل مکانی کرکے دوسرے ملک میں جائیں دوسرا یہ کہ ہم عدالت میں سی پی جمع کرکے کیس کی پیروی کریں گے کہ کیوں ہمیں اس ملک میں سوشل تنظیم کاری اور اس جدید دور میں ہر سہولیت سے دن بدن دور رکھا جارہا ہے اگر اس ملک میں سیکورٹی خدشات ہیں تو کیوں اس میں ایک عام شہری کو درمیان میں لا کر ہر سہولت سے محروم رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے ہم محکمہ پی ٹی سے اپیل کرتے ہیں ہے کہ پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندیش کا نوٹس لیں
