افغانستان: کابل میں کار میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ طالبان حکام نے کہا ہے کہدھماکے کی تصدیق کردی ہے۔ چند روز کے دوران یہ ملک میں تیسرا جان لیوا دھماکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کابل کمانڈر کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ دھماکا شہر کے شمالی علاقے میں ہوا جس میں شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ واقعے کے پیچھے کون تھا اور اس میں کسے نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ دھماکا ہفتے کو سکھ گردوارے میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہوا جس میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کیا ہے لیکن متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہشدت پسندوں کی جانب سے تشدد کا خطرہ برقرار ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں متعدد جان لیوا دھماکے بھی ہوچکے ہیں۔ جمعے کے روز صوبہ کندوز کے شہر میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔ دریں اثنا،اسلامی دہشتگردتنظیم داعش نے افغانستان میں سکھ گردوارے میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اس دھماکے میں سکھ برادری کا ایک رکن اور ایک طالبانشدت پسند ہلاک ہوئے تھے اور کہا گیا تھا کہ یہ نبی کی توہین کا بدلہ ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post