پنجگور چتکان سے
صلاح الدین ولد برکت علی کو 25 جولائی 2018 کو سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے چتکان بازار سے اغوا کر کے لاپتہ کر دیا تھا،جو تاحال لاپتہ ہیں ۔ یہ بات لاپتہ صلاح الدین کے اہلخانہ نے اپنے جاری بیان میں بتائی ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ انھیں اب تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جو ابھی تک ریاستی ازیت خانوں میں بند ہیں ۔ انھوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانیت ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کریں،اور ہمارے خاندان کو انسانیت اور انصاف فراہم کرانے کیلے اس ازیت سے نجات دلائیں کیوں کہ وہ برسوں سے نہ کردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں ۔
