تنخواہوں اور پنشن کی دائیگی نہ ہونے کیخلاف کوئٹہ سبی لورالائی قلات سمیت کئی شہروں میں مظاہرے وریلیاں

کوئٹہ:تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر میونسپل کمیٹیوں و کارپوریشنوں کے ملازمین و مزدور سراپا احتجاج بن گئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر کوئٹہ سمیت اندرون بلوستان سبی لورالائی قلات ڑوب ہرنائی اوستہ محمد اوتھل اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے بلوچستان حکومت سے تنخواہوں پنشن اور عرضی عملہ صفائی کی دو تا تین ماہ کی تنخواہیں پنشن کی ادائیگی اور اوور ٹائم کیواجبات فوری ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کوئٹہ میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنما۶ منظور احمد فضل محمد یوسفزئی کی قیادت میں احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے دھر نا لورالائی شہر میں بی ایل ایف کے رنما امان اللہ خان اور محمد یار کی قیادت میں ریلی سبی میں سید اسماعیل شاہ اور طاہر وکٹر سہوترا کی زیر قیادت احتجاج درجنوں ملازمین و مزدور سڑکوں پر نکل آئے قلات میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنما۶ منیر احمد پندرانی و دیگر کی قیادت میں مزدوروں و ملازمین کی تنخواہوں اور اضافی شدہ تنخواہوں کی ادائیگی اور انکے بقایات فوری طور پر ادا کرنے کیلئے زبردست نعریبازی کی گئی ڑوب میں بی ایل ایف کے رہنما۶ عارف اور دیگر میونسپل رہنماؤں کی قیادت میں میونسپل کنیٹی کے ملازمین کا دوماہ سے تنخواہوں ادائیگی نہ ہونے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا اسکے علاوہ ہرنائی اوستہ محمد ڈھاڈر اور دیگر شہروں میں حکومت کی جانب سے میونسپل کمیٹیوں کے مستقل ملازمین اور عارضی عملہ صفائی کو تا حال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی جس کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے کہ ملازمین اپنی تنخواہوں کیلئے سڑکوں پرسراپا احتجاج ہیں اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے اور غریب ملازمین کے بچے فاقہ کشی سے دوچار ہوچکے ہیں شہروں میں صفائی کا نظام چلانے والے عملیکو دو دو ماہ تک توخواہوں سے محروم رکھنا ظلم کی انتہا ہے۔ حکومت کی ملازمین کے معاشی فتل کی پالیسیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی رہنماؤں نیکہاکہ تنخواہوں و پنشن کے حصول تک احتجا ج کا سلسلہ جاری رہیگا۔بلوچستان حکومت اور محکمہ فنانس نااہلی چھوڑ کر ان اہم اداروں کو نخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے۔ورنہ بلوچتان لیبرہغیڈریشن کوئٹہسمیت اندرون صہبہ شاہراہوں پر دھرنوں کی کال دے گی۔ Share this

Post a Comment

Previous Post Next Post