لیویز فورس خضدار اور سی آٸی اے لیویز کی اہم کارواٸی گاڑی چھیننے والا گروہ گرفتار

خضدار : تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی کے لیویز ھیڈکوارٹر خضدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ روز فیروزآباد سی پیک روڈ پر اسلحہ کے زور پر حاجی خان محمد گنگو کے بیٹے سے گرینڈی گاڈی ماڈل 2022 کو چھینا گیا تھا* *جیسے ہی واقع کا اطلاع ملی لیویز فورس خضدار کو سخت احکامات جاری کی کہ ملزمان کسی صورت ضلع سے باہر جانے نہ پاۓ جبکہ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جاۓ* *اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے نگرانی میں لیویز لاٸن آفیسر نوراحمد زہری لیویز سی آٸی اے ٹیم نے دن رات کی کوششوں سے بلآخر ملزمان کا سراغ لگا لیا رات گٸے لیویز چھاپہ مار ٹیم نوراحمد زہری حبیب زہری کی سربراٸی میں سی آٸی اے پولیس مقبول موسیانی کے تعاون سے سٹی کھٹاٸی ایریا میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے چوری شدہ گاڈی برآمد کرکے ایک ملزم ثنااللّٰہ ولد عبدالعزیز سمالانی کو گرفتار کرلیا* *ملزم کی نشاندہی پر واردات کا مرکزی ملزم محمد عمر ولد کمال خان مگسی سکنہ کھنڈ اور عبدالغفور ولد محمد کریم سکنہ گدر کو کھنڈ سے گرفتار کرلیا*۔ *ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گاڈی سمیت واردات میں استعمال ہونے والی ٹوڈی گاڈی 2010 ایک کلاشنکوف بمعہ 28 راٶنڈ ایک پسٹل بمعہ 18 راٶنڈ متعدد جعلی نمبر پلیٹس۔ ساٸرن ۔ فورسز کی وردیاں اور 3 موٹرساٸیکل برآمد کیے* *ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا جبکہ ملزمان کے انکشافات سے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں* *ڈپٹی کمشنر خضدار نے مزید کہا کہ جراٸم پیشہ افراد کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اسطرح کے گھناٶنا حرکات سے باز آٸیں وگرنہ انہیں لیویز فورس خضدار بل سے نکال باہر کریگا*
*لیویز فورس خضدار نے اس سے قبل بھی کٸی معمہ حل اور کٸی واردات ک سرغنہ گرفتار کرچکے ہیں* *لیویز فورس خضدار کے جوانوں کو اس بہترین کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں لیویز فورس عوام کے جان و مال کا ضامن ہیں*

Post a Comment

Previous Post Next Post