ٹانک:اماخیل زنانہ پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر لیویز اہلکار کو فائرنگ سے جاں بحق کر نے کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق لیویز اہلکار کو ٹانک کے علاقے اماخیل زنانہ پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر قتل کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ لیویز اہلکار کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے، جب کہ نامعلوم قاتل اہلکار سے سرکاری کلاشنکوف بھی لے اڑے ہیں۔