ماشکیل سے پاکستانی فورسز اور آلہ کاروں نے ایک شخص کو جبری لاپتہ کردیا

 


بلوچستان ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل میں پاکستانی  فورسز اوریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے  ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت قدیر بلوچ ولد حاجی محمد ابرہیم قبیلہ  محمد حسنی کے نام سے ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 9 بجے کے وقت قدیر اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ماشکیل مین بازار سے گزر رہا تھا۔ بابا قاضی چوک سے ایک تایلندی گاڑی جس میں 5 افراد سوار تھے جنہوں نے آتے ہی پہلے فائرنگ کی اور بعد میں قدیر کو  اٹھا کر گاڑی میں پھینک دیا اور نامعلوم جگہ چلے گئے ۔ 

لواحقین کے مطابق نوجوان کا تاحال  کوئی    اتہ پتہ نہیں ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post